Home » شہباز شریف،عاصم منیر اور اسحاق ڈار کو نوبل انعام کی دوڑ میں شامل کرنے کی تجویز،ن لیگی رہنما کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

شہباز شریف،عاصم منیر اور اسحاق ڈار کو نوبل انعام کی دوڑ میں شامل کرنے کی تجویز،ن لیگی رہنما کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے، جس کے لیے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد ارشد نے باقاعدہ قرارداد جمع کرا دی۔ قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستانی قیادت کی موثر سفارتکاری نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستانی اعلیٰ قیادت کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے سے متعلق ایک اہم قرارداد جمع کرا دی گئی ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام شامل ہیں۔یہ قرارداد رانا محمد ارشد،چیف وہپ مسلم لیگ ن کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستانی قیادت کی بروقت،دانشمندانہ اور موثر سفارت کاری کے نتیجے میں خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کیلئے بھی ایک سنگین خطرہ بن چکی تھی اور کسی بھی وقت یہ صورتحال ایک بڑے بین الاقوامی بحران میں تبدیل ہو سکتی تھی تاہم پاکستان کی فعال سفارتی حکمت عملی اور ثالثی کردار نے اس ممکنہ خطرے کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

قراداد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی قیادت نے ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دیا، جسے عالمی سطح پر سراہا جانا چاہیے۔ قرارداد میں پنجاب اسمبلی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستانی قیادت کی امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں نوبل امن انعام کیلئے زیر غور لایا جائے۔قرارداد جمع ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں اس اقدام پر بحث شروع ہو گئی ہے جبکہ مبصرین اسے پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار اور عالمی سطح پر اثر و رسوخ میں اضافے کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز