ریپبلکن پارٹی نے مغربی ورجینیا اور اوہایو میں نشستیں جیت کر امریکی سینیٹ میں اپنی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ نیبراسکا سے ایک غیر متوقع فتح نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ پہلی بار ہے کہ چار سالوں کے بعد ریپبلکن پارٹی نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کی ہے، جس کے نتیجے میں وہ قانون سازی اور وفاقی معاملات میں مزید اثر و رسوخ حاصل کر سکیں گے۔ ری پبلکنز نے 100 رکنی ایوان میں 51 نشستوں کیساتھ برتری حاصل کی ہے جبکہ 43 نشستوں پر ڈیموکریٹ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
ریپبلکن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے اور وہ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔
واضح رہے کہ ریپبلکن پارٹی نے ایوان نمائندگان میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے، جہاں وہ اس وقت 220-212 کی تنگ اکثریت کے ساتھ کنٹرول حاصل کیے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔