Home » علامہ اقبال ایئرپورٹ کا اسٹیٹ لاونج نئی شان کے ساتھ تیار،نواز شریف اور مریم نواز نے افتتاح کر دیا

علامہ اقبال ایئرپورٹ کا اسٹیٹ لاونج نئی شان کے ساتھ تیار،نواز شریف اور مریم نواز نے افتتاح کر دیا

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

ؒٓلاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر تعمیر نو کے بعد مکمل ہونے والے اسٹیٹ لاونج کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اور منصوبے کو ایئرپورٹ انفراسٹرکچر کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق تقریب کے دوران قائد محمد نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ازسرِنو تعمیر کیے گئے اسٹیٹ لاونج کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری دفاع محمد علی نے مہمانانِ خصوصی اور شرکاء کا خیر مقدم کیا جبکہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے منصوبے سے متعلق جامع بریفنگ دی۔ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت راوی لاونج،داخلی لابی،مین ہال اور دیگر اہم حصوں کی مکمل تعمیر نو کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ لاونج کو جدید ڈیزائن،بہتر سہولیات اور عالمی معیار کے تقاضوں کے مطابق نئی شکل دی گئی ہے تا کہ ملکی و غیر ملکی اعلیٰ سطحی وفود کو بہتر اور باوقار سہولت فراہم کی جا سکے۔بریفنگ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نہ صرف ایئرپورٹ کی مجموعی استعداد اور خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے بلکہ پاکستان کا مثبت اور جدید تشخص بھی اجاگر کرنا ہے۔افتتاح کے موقع پر قیادت نے منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ایئرپورٹس کی مزید بہتری اور جدید کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز