منگل, جنوری 14, 2025
Home » سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، ایک پولیس افسر شہید، تین زخمی

سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، ایک پولیس افسر شہید، تین زخمی

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ :

سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید، تین زخمی ہوئے. خیبر پختونخواہ کے ضلع سے مالم جبہ جانے والے غیر ملکی سفیروں کے قافلے کی حفاظت پر مامور پولیس وین کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا. کہ حملے میں غیر ملکی سفارت کاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا. جس کے نتیجے میں ایک اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا. کہ دھماکے کے بعد تمام سفیر محفوظ ہیں. اور انہیں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا. کہ سفارت کار مینگورہ میں چیمبر آف کامرس میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد مالم جبہ جا رہے تھے. کہ شیرآباد کے نواحی علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔

پولیس کے مطابق قافلے میں غیر ملکی سفیروں میں. روس، پرتگال، ایتھوپیا، انڈونیشیا، تاجکستان، قازقستان، ایران اور دیگر ممالک کے نمائندے شامل تھے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز