Home » پاکستانی معیشت کا گیم چینجرمنصوبہ،ریکوڈک سے 37 سال میں 53 ارب ڈالر آمدن کا تخمینہ

پاکستانی معیشت کا گیم چینجرمنصوبہ،ریکوڈک سے 37 سال میں 53 ارب ڈالر آمدن کا تخمینہ

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے اور تاریخی منصوبے ریکوڈک کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جسے ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق 7.7 ارب ڈالر لاگت کا یہ منصوبہ 2028 سے پیداوار دینا شروع کرے گا، جس سے آئندہ 37 سال میں پاکستان کو 53 ارب ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔ منصوبے کی تعمیر کے دوران 7 ہزار 500 افراد کو روزگار ملے گا، جو بلوچستان اور ملک بھر کے لیے ایک بڑا موقع سمجھا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق منصوبے کے مالی ڈھانچے میں 3.5 ارب ڈالر کی محدود فنانسنگ شامل ہے، جبکہ منصوبے کے دوران 90 ارب ڈالر کا آپریٹنگ کیش فلو اور 70 ارب ڈالر کا فری کیش فلو متوقع ہے۔ آمدن کی تقسیم کے تحت وفاقی حکومت کو 11 ارب ڈالر ریونیو کی صورت میں حاصل ہوں گے، جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کو 15 ارب ڈالر کے فنڈز میسر آئیں گے۔ بلوچستان حکومت کو بھی مجموعی طور پر 11 ارب ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے، جن میں 9 ارب ڈالر منرل ریسورسز ایکویٹی اور 6 ارب ڈالر بطور مفت حصہ شامل ہوں گے۔ریکوڈک دنیا کی سونے اور تانبے کی پانچ بڑی کانوں میں سے ایک ہے، جو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔حکومتی دعووں کے مطابق اس منصوبے سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے اور صوبے کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں مدد ملے گی تاہم معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے وابستہ توقعات اپنی جگہ درست ہیں لیکن پاکستان کی تاریخ میں بڑے منصوبوں پر عمل درآمد میں تاخیر، بدانتظامی اور شفافیت کی کمی بڑے چیلنجز رہے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ اس منصوبے پر بروقت اور شفاف عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ یہ صرف کاغذی وعدوں تک محدود نہ رہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جس سے حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام اور ماحولیاتی ماہرین نے بھی سوال اٹھائے ہیں کہ آیا مقامی کمیونٹیز کو اس منصوبے کے ثمرات براہِ راست ملیں گے یا نہیں؟۔ریکوڈک منصوبہ جہاں پاکستان کے لیے معاشی امکانات کا دروازہ ہے، وہیں یہ حکمرانوں کے لیے امتحان بھی ہے کہ وہ اس موقع کو حقیقت میں تبدیل کرتے ہیں یا پھر یہ بھی محض ایک اور وعدہ ثابت ہوتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز