Home » خطے میں خطرے کی گھنٹی،ایران کے خلاف نئی کارروائیوں کی خبروں پر روس کا شدید ردعمل سامنے آ گیا

خطے میں خطرے کی گھنٹی،ایران کے خلاف نئی کارروائیوں کی خبروں پر روس کا شدید ردعمل سامنے آ گیا

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

ویانا(ایگزو نیوز ڈیسک)ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائیوں سے متعلق خبروں نے خطے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،جس پر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس صورتحال کے تناظر میں روس نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کسی بھی مہم جوئی سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ سکتا ہے اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایران پر ممکنہ نئے فوجی حملوں سے متعلق سامنے آنے والی خبروں نے عالمی سطح پر ایک نئی سفارتی بحث کو جنم دے دیا ہے، جس پر مختلف ممالک کے رہنماوں اور سفارتکاروں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل مندوب میخائل اولیانوف نے اس حوالے سے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا جاتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہوگی کہ دونوں ممالک نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں مزید عسکری کارروائیاں نہ صرف صورتحال کو مزید بگاڑ سکتی ہیں بلکہ یہ پورے خطے کو ایک نئے اور خطرناک بحران کی طرف دھکیل سکتی ہیں۔

یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی میڈیا اور بین الاقوامی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائیوں پر غور کر رہے ہیں اور مختلف عسکری آپشنز زیرِ بحث ہیں۔روسی مندوب نے اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ کے اس موقف کی بھی حمایت کی جس میں آبنائے ہرمز میں استحکام کے لیے فوری اور مکمل جنگ بندی کو ناگزیر قرار دیا گیا تھا۔ان کے مطابق عالمی تجارت اور بحری راستوں کے تحفظ کے لیے خطے میں کشیدگی میں کمی انتہائی ضروری ہے۔

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سب سے پہلے اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کو روکا جانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کی بنیادی وجہ مسلسل اشتعال انگیز پالیسیاں ہیں جو خطے کو مزید جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ادھر ایرانی مالیاتی شعبے سے متعلق ایک علیحدہ پیش رفت میں ایرانی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج آرگنائزیشن کے ڈپٹی سپروائزر حامد یاری نے کہا ہے کہ جنگی حالات میں سٹاک مارکیٹ کو عارضی طور پر بند کرنا سرمایہ کاروں کے اثاثوں کے تحفظ اور غیر یقینی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔عالمی مبصرین کے مطابق ایران کے گرد بڑھتی ہوئی کشیدگی،امریکا اور اسرائیل کے مبینہ عسکری منصوبے اور روس و چین کے سخت ردعمل نے خطے کو ایک بار پھر انتہائی نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے،جہاں کسی بھی نئی پیش رفت سے عالمی امن متاثر ہونے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز