Home » دنیا کے عظیم کوہ پیما نرمل پرجا براڈ پیک پر برفانی تودے کی نذر،عالمی ریکارڈ ہولڈر کا افسوسناک انجام

دنیا کے عظیم کوہ پیما نرمل پرجا براڈ پیک پر برفانی تودے کی نذر،عالمی ریکارڈ ہولڈر کا افسوسناک انجام

by ahmedportugal
17 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو غیر معمولی رفتار سے سر کر کے عالمی شہرت حاصل کرنے والے نیپالی کوہ پیما نرمل ”نِمزدائی“ پرجا پاکستان میں براڈ پیک پر مہم کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے،ان کی موت کی تصدیق ان کی مہم کا انتظام کرنے والی کمپنی ’ایلیٹ ایکسپیڈ‘ نے باضابطہ بیان میں کی۔
کمپنی کے مطابق گلگت بلتستان میں واقع 8 ہزار 51 میٹر بلند براڈ پیک پر اچانک برفانی تودہ گرنے سے نرمل پرجا اور ان کے ساتھ موجود دیگر کوہ پیما اس حادثے کا شکار ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مہم میں شامل دیگر ارکان بھی جانبر نہ ہو سکے۔43 سالہ نرمل پرجا گزشتہ جمعرات سے اپنے نو ساتھیوں سمیت لاپتا تھے،جس کے بعد سرچ آپریشن جاری تھا تاہم بعد ازاں ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔حادثے کا شکار ہونے والے 10 رکنی گروپ میں چھ کوہ پیما نیپال سے تعلق رکھتے تھے جبکہ دیگر کا تعلق پاکستان،عمان،امریکہ اور چین سے تھا۔براڈ پیک کو دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی تصور کیا جاتا ہے اور اسے تکنیکی اعتبار سے انتہائی دشوار اور خطرناک چوٹیاں میں شمار کیا جاتا ہے،جہاں موسم کی شدت اور برفانی تودوں کا خطرہ ہر لمحہ موجود رہتا ہے۔نرمل پرجا نے 2019 میں دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو محض چھ ماہ کے ریکارڈ عرصے میں سر کر کے کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کی تھی۔ان کی اسی غیر معمولی کامیابی کو عالمی سطح پر سراہا گیا اور 2021 میں ان پر مبنی نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم “14 Peaks: Nothing Is Impossible” بھی ریلیز کی گئی، جس نے ان کی شہرت کو مزید وسعت دی۔برطانوی فوج کی گورکھا سپیشل فورسز کے سابق اہلکار نرمل پرجا کو ان کی جرات،عزم اور ناممکن کو ممکن بنانے کے جذبے کے باعث کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل تھا۔ان کی اچانک موت نے عالمی کوہ پیمائی برادری کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے اور انہیں ایک ایسے مہم جو کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے انسانی صلاحیتوں کی نئی حدیں متعین کیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز