میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا-بھارت کے چوتھے ٹیسٹ میں 351,000 تماشائیوں نے میچ دیکھ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ نے انگلینڈ کے خلاف 1936-37 کی ایشز سیریز کے دوران اسی گراؤنڈ پر 350,534 کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، جب ڈونلڈ بریڈمین نے اس کھیل پر راج کیا تھا اور ٹیسٹ چھ دنوں میں کھیلے گئے تھے۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لحاظ سے، پچھلا ریکارڈ 2013-14 ایشیز کے دوران 271,865 تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ نک ہاکلے نے ٹیسٹ کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا، میرے خیال میں اس سیریز میں جو چیز خاص ہے وہ بھارت کے شائقین کی تعداد ہے، نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا سے آئے ہیں۔ میں نے برطانیہ، کینیڈا، امریکہ سے شائقین سے ملاقات کی ہے۔
واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔