لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے دنیا کے امن کو یرغمال بنایا، پاکستانی حکومت نے جھکنے کی کوشش کی تو عوام کھڑے ہو جائیں گے، گلوبل صمود فلوٹیلا پر بمباری اور امدادی کارکنوں پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، جس نے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دنیا کے امن کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں اسرائیل کے حالیہ حملے اور عالمی برادری کی خاموشی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت نے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے امن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، اگر پاکستان نے کسی بھی شکل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، گلوبل صمود فلوٹیلا پر بمباری اور امدادی کارکنوں پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، جس نے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دنیا کے امن کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان نے کسی بھی شکل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرے گی، اسرائیل کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے کی حمایت دراصل فلسطین اور کشمیر کے عوام کی لازوال قربانیوں سے انحراف ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں کرپشن اور مراعات کے تحفظ کے لیے تو اکٹھی ہیں مگر عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کا کوئی کردار نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کو کھلے عام قتل عام اور بمباری کا لائسنس دے رکھا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ محض ایک نیا نوآبادیاتی ایجنڈا ہے، جس کا مقصد فلسطین کے عوام کو نظرانداز کرکے صرف اسرائیل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، یہ منصوبہ امن نہیں بلکہ مزید خونریزی اور مظلوموں کے قتلِ عام کا پیش خیمہ ہے، جسے قبول کرنے سے کشمیر پر پاکستان کا موقف بھی کمزور پڑ جائے گا۔امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ اس وقت غزہ میں 22 سے 30 لاکھ لوگ قحط سالی کا شکار ہیں جبکہ فلوٹیلا پر دنیا بھر سے شریک کارکنان، انسانی حقوق کے نمائندے، صحافی، نیلسن منڈیلا کے پوتے اور جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت پانچ پاکستانی رہنما فلسطین کے لیے امدادی سامان لے جا رہے تھے لیکن اسرائیل نے ان پر بھی بمباری کردی۔انہوں نے اعلان کیا کہ اسرائیلی جارحیت اور فلوٹیلا پر حملے کے خلاف جماعت اسلامی ملک بھر میں بھرپور احتجاجی مہم چلائے گی۔
اسرائیل کا ہر معاہدہ فلسطین و کشمیر سے غداری،پاکستان نے تسلیم کیا تو سڑکوں پر ہوں گے،حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبردار کر دیا
5