ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو اسرائیل کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف اتحاد بنانا چاہیے۔
رجب طیب اردگان نے استنبول کے قریب اسلامی اسکولوں کی انجمن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اسرائیلی تکبر، اور ریاستی دہشت گردی کو روکنے کا واحد قدم اسلامی ممالک کا اتحاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے مصر اور شام کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے جو حالیہ اقدامات اٹھائے ہیں ان کا مقصد "توسیع پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف یکجہتی کی لکیر بنانا” ہے، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لبنان اور شام کو بھی خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 48 گھنٹوں کے دوران کم از کم 61 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ جنگ کے گیارہ ماہ گزرنے کے باوجود امریکا سمیت عالمی طاقتیں اسرائیل کو جنگ ختم کرنے پر مجبور نہیں کر سکیں۔