پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا،ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
ایگزو نیوز کے مطابق لنڈی کوتل اور اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جب کہ ملاکنڈ میں بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں بھی ارتعاش محسوس ہوا۔زلزلے کے دوران شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ مرکز نے ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے۔علاقائی انتظامیہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر گھروں میں واپس نہ جائیں اور صورتحال کے مکمل جائزے کے بعد ہی محفوظ مقامات پر واپس لوٹیں۔ ماہرین نے بھی لوگوں سے محتاط رہنے اور بعد کے ممکنہ جھٹکوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔
یا اللہ رحم،خیبر پختونخوا پھر زلزلے سے لرز اٹھا
7