Home » راولپنڈی کی 163 کمرشل عمارتیں خطرے میں، صرف ایک عمارت مکمل طور پر محفوظ، فائر سیفٹی کی سنگین خلاف ورزیاں

راولپنڈی کی 163 کمرشل عمارتیں خطرے میں، صرف ایک عمارت مکمل طور پر محفوظ، فائر سیفٹی کی سنگین خلاف ورزیاں

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی کمرشل عمارتیں بھی خطرے کی زد میں ہیں، جہاں شہر کی 163 عمارتوں میں سے صرف ایک عمارت میں مکمل فائر سیفٹی آلات موجود ہیں۔ ابتدائی جائزے کے مطابق دیگر عمارتوں میں ہنگامی راستے، دھوئیں کے اخراج کے نظام اور خود کار آگ بجھانے کے نظام کی مکمل غیر موجودگی تشویش کا باعث ہے، جس سے ممکنہ حادثات کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق درجہ بندی کے مطابق بی کیٹیگری میں 4، سی کیٹیگری میں 7 اور ڈی کیٹیگری میں 151 عمارتیں شامل ہیں۔ 4 عمارتوں میں آگ بجھانے کا خود کار نظام اور دھوئیں کے اخراج کا نظام موجود نہیں جبکہ 7 عمارتوں میں داخلی راستہ، خود کار سسٹم اور دھوئیں کے اخراج کا نظام موجود نہیں ہے۔ 151 عمارتیں مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں اور ان میں بنیادی فائر سیفٹی کا کوئی انتظام نہیں۔گزشتہ سال راولپنڈی کی عمارتوں میں آگ لگنے کے 1712 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جن میں 4 افراد جاں بحق، 44 شدید زخمی اور 63 معمولی زخمی ہوئے۔ یہ حالات واضح کرتے ہیں کہ فائر سیفٹی آلات کی عدم دستیابی نہ صرف پنجاب بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز کی خلاف ورزی ہے بلکہ این او سی ٹی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تعمیراتی اجازت ناموں کے تقاضوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔سول ڈیفنس ہنگامی راستوں کی نگرانی جبکہ ریسکیو راولپنڈی فائر سیفٹی کے اقدامات کو مانیٹر کرتا ہے۔ غیر محفوظ عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، اور انہیں ہنگامی طور پر ضروری فائر سیفٹی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو لاحق خطرات کم کیے جا سکیں۔یہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ راولپنڈی کی کمرشل عمارتوں میں آگ لگنے کے خطرات نہ صرف موجود ہیں بلکہ موجودہ حفاظتی نظام کی غیر موجودگی شہریوں کے لیے شدید خطرہ پیدا کر رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز