Home » راولپنڈی ٹیسٹ: 344 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے

راولپنڈی ٹیسٹ: 344 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset
آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن

آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن:

آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے. پاکستان کے 344 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے جبکہ مہمان ٹیم کو قومی ٹیم کی برتری کو ختم کرنے کیلئے. اب بھی مزید 53 رنز درکار ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں. پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 267 رنز کے جواب میں. قومی ٹیم نے سعود شکیل کے 134 رنز کی مدد سے 344 رنز بنا کر 77 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن شاہینوں نے. 73 رنز پر تین وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا. تو کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز پر کریز پر موجود تھے۔ اپنے کل کے سکور میں 10 رنز کا اضافہ کرکے. شان مسعود 26 پر شعیب بشیر کا شکار بنے۔ اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز. محمد رضوان اور سلمان علی آغا بھی جلد ہی اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔ ایک طرف قومی ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں. تو دوسری طرف سعود شکیل ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور میں اضافہ کرتے رہے۔

قومی ٹیم:

177 رنز پر ساتھ کھلاڑی آوٹ ہوئے. تو اس موقع پر نعمان علی نے. سعود شکیل کا ساتھ دیا اور 88 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ نعمان کی وکٹ گرنے کے بعد. ساجد خان نے سعود کا ساتھ دیا. اور 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ وہ گیند لگنے سے زخمی ہونے کے باوجود کھیلتے رہے۔ 337 کے سکور پر سعود شکیل 134 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے تو سات رنز بعد ہی زاہد محمود بھی آوٹ ہوگئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے. ریحان احمد نے 4 ، شعیب بشیر نے 3 جبکہ ایٹکنسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا. تو ساجد خان اور نعمان علی نے 24 رنز پر ہی مہمان ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی تھی۔

انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز:

تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے. انگلینڈ کی پوری ٹیم 267 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا. تو ساجد خان اور نعمان علی نے انگلش بلے بازوں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا اور اُن کو 267 رنز پر ہی آوٹ کر دیا۔

ساجد خان نے 6 جبکہ نعمان علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمی اسمتھ 89 اور بین ڈکٹ 52 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

مہمان ٹیم کے 267 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بھی لڑکھڑا گئی تھی اور پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے تھے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے مہمان انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کیں ہیں۔ سیمر گس اٹکنسن کی واپسی ہوئی ہے جبکہ لیگ اسپنر ریحان احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس کو باہر کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون:

صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، کامران غلام، سعود شکیل (وائس کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون:

زیک کرولی، بین ڈکیٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، گس اٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ، شعیب بشیر

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ جبکہ دوسرے میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز