راولپنڈی: گرجا روڈ پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ لاشیں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فائرنگ کے واقع میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ فوری طور پر مرنے والوں کی شناخت نہ ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں غیر قانونی طور پر آباد افراد کی کثیر تعداد بھی یہاں مقیم ہے۔