رینجرز نے ڈی چوک سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین کو پسپا کرکے دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں کارکن ڈی چوک پہنچ چکے ہیں۔
مظاہرین کو انتشار پھیلانے سے روکنے کیلئے ڈی چوک اور اطراف میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ڈک چوک جانے والے مظاہرین اور قیادت کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل جی 11 اور جی 9 پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو بھی کیا۔