Home » دوسروں کو چور کہنے والا خود چور نکلا،عمران خان کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کیا جا رہا،پاک فوج ٹرمپ کے کہنے پر غزہ نہیں جائے گی،رانا ثنا اللہ کا دوٹوک اعلان

دوسروں کو چور کہنے والا خود چور نکلا،عمران خان کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کیا جا رہا،پاک فوج ٹرمپ کے کہنے پر غزہ نہیں جائے گی،رانا ثنا اللہ کا دوٹوک اعلان

by ahmedportugal
143 views
A+A-
Reset

چنیوٹ(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ نے عمران خان کے حوالے سے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کیا جائے گا، دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہو چکے ہیں اور ان کے اقدامات کے ثبوت ملکی و بین الاقوامی سطح پر موجود ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے پاک فوج کے حوالے سے بھی کہا کہ ٹرمپ یا کسی بیرونی دباو پر فوج غزہ نہیں جائے گی بلکہ اگر موقع ملا تو فلسطینی بھائیوں کی فلاح اور امن کے قیام کے لیے خود فیصلے کے تحت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے عمران خان اور ان کی ٹیم کی کرپشن اور ملکی نقصان پر بھی شدید تنقید کی، جبکہ عوامی اور فوجی معاملات پر واضح پالیسی کا اعلان کیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق چینوٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضی کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سینیٹر رانا ثناءاللہ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،اگر پی ٹی آئی رہنما صرف ملاقاتوں تک محدود رہیں تو حکومت کو کسی قسم کی شکایت نہیں لیکن وہ صرف ملاقات نہیں کرتے،عمران خان اور ان کی ٹیم نے اپنے دورِ حکومت میں دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا اور آج وہی لوگ خود کو احتساب سے بالاتر سمجھ رہے ہیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دوسروں کو چور اور ڈاکو کہتے رہے مگر اب خود چور ثابت ہو چکے ہیں،توشہ خانہ کے تحائف کسی فرد کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتے بلکہ ریاست کی امانت ہوتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال قیمتی گھڑیاں اور دیگر تحائف مختلف ممالک سے برآمد ہو چکے ہیں،جو ان کی کرپشن کا واضح ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر ایک نیا پراجیکٹ لایا گیا،جس کے نتائج آج پوری قوم بھگت رہی ہے،2017 تک ڈالر،پٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں معمول پر تھیں مگر پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑا،آئی ایم ایف معاہدے کے باعث حکومت فوری سبسڈی نہیں دے سکتی تا ہم پروگرام مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

سینیٹر رانا ثناءاللہ نے عدالتی معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل سطح پر ٹریبونلز کے قیام کا معاملہ عدالت کے سامنے ہے اور اس پر فیصلہ بھی آ چکا ہے جبکہ 190 ملین پاونڈ کیس پوری قوم کے سامنے ہے جس میں حقائق چھپائے نہیں جا سکتے۔انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ تحائف ریاست کے ہوتے ہیں،کسی فرد کے نہیں، اور جو دوسروں کو چور کہتا رہا وہ آج خود چوری میں پکڑا گیا ہے۔پاک فوج کے کردار پر بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مختلف قومی اہداف کے لیے چند ممالک کے دورے پر ہیں، جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر موقع ملا تو پاکستان کی فوج فلسطینی بھائیوں کی فلاح اور امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرے گی مگر یہ فیصلہ پاکستان خود کرے گا،کسی بیرونی دباو یا ٹرمپ کے کہنے پر پاک فوج غزہ نہیں جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج ایک انتہائی پروفیشنل اور منظم فوج ہے اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں اس کا کردار قابلِ فخر رہا ہے،اگر فلسطین جانے کا فیصلہ ہوا تو وہ خالصتاً انسانی ہمدردی اور خدمت کے جذبے کے تحت ہوگا،نہ کہ کسی عالمی طاقت کے حکم پر۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز