Home » پاک سعودی اتحاد دنیا میں نئی سپر پاور بن کر ابھرے گا،رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

پاک سعودی اتحاد دنیا میں نئی سپر پاور بن کر ابھرے گا،رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور مشیر وزیر اعظم سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تاریخی معاہدے نے مسلم دنیا کے لیے ایک نئے دور کے امکانات پیدا کر دیے ہیں،پاک سعودی اتحاد دنیا میں نئی سپر پاور بن کر ابھرے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناءاللہ نے اس معاہدے کو صرف دو ملکوں کے تعلقات کا سمجھنے سے بڑھ کر ایک “عالم اسلام کی سینکڑوں سالہ خواہش کی تکمیل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد کی بنیاد رکھتا ہے اور مستقبل میں ہر مسلمان ملک اس اتحاد کا حصہ بنے گا، وقت آئے گا کہ کسی بھی مسلمان ملک پر ظلم کو تمام مسلم ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا اور یہ اتحاد اس صورتحال میں فعال کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حملہ، پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی ہو گا،سعودی عرب کے اثر و رسوخ اور امریکہ کی جانب سے اس پر اثراندازی کے دعووں کے باوجود، پاکستان کی جوہری طاقت اور دفاعی قابلیت میں کوئی شک نہیں کیا جا سکتا۔ رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ اگرچہ پاکستان کو داخلی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے، سعودی عرب ایک مضبوط معاشی طاقت ہے، اور دونوں ممالک کے اتحاد سے عالمی سطح پر ایک سپر پاور کا تصور پیدا ہوگا۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کسی بھی مسلمان ملک پر جارحیت کی صورت میں یہ نیا اتحاد فوری نوٹس لے گا اور مدد فراہم کرے گاتاہم کچھ حساس معاملات کو عوامی سطح پر بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو تمام مسلم ممالک میں بے حد احترام حاصل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اس معاہدے سے پاکستان کو نہ صرف سیکیورٹی بلکہ معاشی اور تجارتی مواقع بھی فراہم ہوں گے،یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں ایک نیا سنگ میل ہے، جو نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ مسلم دنیا میں مشترکہ حکمت عملی اور اتحاد کی نئی راہیں کھولے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز