Home » رانا اورنگزیب کا سابق ایم این اے مہدی حسین بھٹی اور دیگر کے اعزاز میں شاندار عشائیہ،سیاسی و کاروباری شخصیات کی شرکت

رانا اورنگزیب کا سابق ایم این اے مہدی حسین بھٹی اور دیگر کے اعزاز میں شاندار عشائیہ،سیاسی و کاروباری شخصیات کی شرکت

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

ٹورنٹو(ایگزو نیوز ڈیسک)کینیڈا میں معروف پاکستانی کاروباری اور سماجی شخصیت رانا امجد اورنگزیب کی جانب سے سابق ممبر قومی اسمبلی مہدی حسین بھٹی، غضنفر بھٹی اور ابراہیم دانیال کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا، جس میں کمیونٹی کی نمایاں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں سی ای او سکینز اکاونٹنگ عامر قریشی،پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر اور وزیر اعظم گلگت بلتستان کے مشیر چوہدری جاوید اقبال گجر،چیف ایڈیٹر جنگ کینیڈا اشرف لودھی،ڈاکٹر ناصر وڑائچ،ملک عثمان اور رانا اشرف سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میزبان رانا اورنگزیب نے مہدی حسین بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی خدمات پاکستان کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی نہ صرف معاشی بلکہ سفارتی سطح پر بھی پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی ہے۔

سابق ایم این اے مہدی حسین بھٹی نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر کا حجم اس وقت ملک کی مجموعی برآمدات سے بھی بڑھ چکا ہے،جو پاکستانی معیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مزید سہولیات اور مراعات فراہم کرے تاکہ وہ مزید موثر انداز میں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔تقریب کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی سطح پر معاشی چیلنجز کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ایک مثبت اشارہ ہے۔بین الاقوامی معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بھی ترقی پذیر ممالک کے لیے بیرون ملک مقیم شہریوں کی مالی معاونت معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی،جہاں مہمانوں نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز