Home » ایران کا اہم سمندری گزرگاہ پر کنٹرول سخت،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول فیس عائد

ایران کا اہم سمندری گزرگاہ پر کنٹرول سخت،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول فیس عائد

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)ایران نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول مزید سخت کرتے ہوئے وہاں سے گزرنے والے بحری جہازوں پربھاری ٹول فیس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے،اس اقدام کو عالمی توانائی ترسیل اور بحری تجارت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے،جس کے ممکنہ اثرات عالمی منڈیوں اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایران نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول فیس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے،جسے عالمی سطح پر ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اس اہم سمندری گزرگاہ پر موثر کنٹرول قائم کرنا اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے نظام کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر بحری جہاز کو فیس ادا کرنا ہو گی۔ان کے مطابق حکومت اس اہم عالمی گزرگاہ کی مکمل نگرانی اور بہتر انتظام کے لیے اقدامات کر رہی ہے جبکہ انہوں نے امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب ایران کے نائب وزیر تیل محمد صادق نے بتایا کہ حالیہ حملوں کے باعث متاثر ہونے والی آئل ریفائننگ صلاحیت کی بحالی کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔ان کے مطابق آئندہ دو ماہ کے دوران 70 سے 80 فیصد پیداواری صلاحیت بحال ہونے کی توقع ہے جبکہ لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ آئندہ دس دنوں میں دوبارہ فعال ہو سکتا ہے،جس سے تیل کی پیداوار میں بتدریج بہتری آئے گی۔ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں شامل ہے،جہاں سے عالمی سطح پر تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔اس تناظر میں ایران کی جانب سے کسی بھی نئی پالیسی یا کنٹرول نظام کے نفاذ کے عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف تیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاو بھی دیکھنے میں آ سکتا ہے،جس کے اثرات مختلف معیشتوں پر مرتب ہوں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز