Home » رمضان المبارک کی خوشخبری، سعودی عرب اور یو اے ای میں چاند نظر آ گیا

رمضان المبارک کی خوشخبری، سعودی عرب اور یو اے ای میں چاند نظر آ گیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

ریاض(ایگزو نیوز ڈیسک)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کی کمیٹیوں نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی ہے۔مطابق اعلامیے کے،18 فروری 2026 بروز بدھ کو مسلم امہ کے لیے پہلا روزہ ہو گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان کی آمد پر عوام کو خوشخبری دی جاتی ہے اور تمام مساجد میں نماز تراویح اور افطار کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی وزارت اسلامی امور نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطلاع دی کہ پہلا روزہ 18 فروری سے شروع ہوگا۔ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں روحانی فضا قائم ہو گئی ہے۔شہری مساجد کی صفائی اور تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ رمضان کی روایتی تقریبات،افطار اور سحری کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔حکام نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ مقدس کے دوران صبر،امن اور عبادت کے جذبے کو فروغ دیں اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔یہ مہینہ عبادت،روحانی پاکیزگی اور خیرات و صدقات کے جذبے کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ سعودی عرب اور یو اے ای کی حکومتیں رمضان المبارک کے دوران تمام دینی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مساجد،عبادت گاہوں اور کمیونٹی سینٹرز میں خصوصی انتظامات کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں حکام نے رمضان المبارک میں روزہ داروں کے لیے افطار اور سحری کے دوران ہنگامی سہولیات اور صحت و حفاظت کے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز