دنیا بھر کے مسلمان بے صبری سے رمضان کے مقدس مہینے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ اس دن کے اختتام پر چاند کی کل عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی۔ چاند دیکھنے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے۔
محکمہ نے کہا کہ 29 شعبان کو موسم صاف اور ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔