پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار 111,000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر لیا۔
کے ایس ای-100 انڈیکس 1,789.2 پوائنٹس یا 1.63 فیصد اضافے کے ساتھ 111,759.58 تک پہنچ گیا، گزشتہ روز یہ 109,970.38 پر بند ہوا تھا، اور اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ سرمایہ کاروں کے درمیان پُر اعتماد رویہ جاری ہے کیونکہ مارکیٹ مسلسل منافع کے ریکارڈ توڑنے کی سمت میں گامزن ہے۔
عارف حبیب لمیٹڈ میں ریسرچ کی سربراہ ثناء توفیق نے کہا کہ شرح میں کمی کی توقع، کم افراط زر کی تعداد اور بہتر لیکویڈیٹی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔
دوسری جانب، مالی سال 2024-25 کے پہلے پانچ مہینوں میں پاکستان میں بیرون ملک مقیم شہریوں سے ترسیلات زر 14.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 33.6 فیصد زیادہ ہے۔