بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے وزیراعظم مودی کو دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی تو وہ پاکستان چلی جائیں گی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ایپ لوڈ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سوٹ کیس کے ساتھ ائیرپورٹ پر کھڑی ہیں۔ ویڈیو میں راکھی ساونت نے مودی سرکار کو دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی گی تو وہ پاکستان جا کر شادی کر لیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں ٹک ٹاک روزگار کا ذریعہ بنا ہوا ہے لیکن بھارت میں اس کی پابندی کی وجہ سے لوگ کچھ بھی کما نہیں سکتے۔ اداکارہ نے مودی سے کہا کہ ٹرمپ کی طرح آپ بھی ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائیں۔
ویڈیو میں راکھی نے ہانیہ عامر سمیت دیگر پاکستانی فنکاروں سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ مودی سرکار نے 2020 میں ڈیٹا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک سمیت متعدد چینی ملکیتی ایپس پر پابندی عائد کر دی تھی۔