بھارت کے کامیڈی اداکار راجپال یادیو کے والد نورنگ یادیو انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد براجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن گہرا صدمہ لینے کے باعث وہ صحت یاب نہ ہو ئے اور انتقال کر گئے۔
راجپال، جو تھائی لینڈ میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے، مبینہ طور پر اپنا شیڈول مختصر کر کے اس مشکل وقت میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کیلئے واپس دہلی آگئے ہیں۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار راجپال یادیو کو دھمکی والی ای میل پاکستان سے کی گئی تھی۔