ٹرینیڈاڈ(ایگزو نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز بارش نے کھیل میں خلل ڈال دیا، جس کے باعث میچ روکنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنا سکی۔
ایگزو نیوز کے مطابق برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بارش کا راج،ویسٹ انڈیز 23 رنز پر ایک وکٹ گنوا بیٹھا،میزبان ٹیم کو ابتدائی نقصان 13 رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب اوپنر برینڈن کنگ 28 گیندوں پر 12 رنز بنا کر محمد عباس کی شاندار گیند پر بولڈ ہوگئے۔محمد عباس نے پاکستان کو اہم کامیابی دلا کر ویسٹ انڈیز پر ابتدائی دباو بڑھا دیا۔اس سے قبل ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیتا،کیونکہ پچ کے ابتدائی حالات بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہے تھے۔
دوسری جانب میچ قومی ٹیم کے لیے ایک خاص اہمیت بھی رکھتا ہے کیونکہ 33 سالہ بائیں ہاتھ کے سپنر علی عثمان نے ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا۔ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ علی عثمان اپنی سپن صلاحیتوں سے ویسٹ انڈیز کے بیٹنگ لائن اپ کو مشکلات میں ڈالنے میں کامیاب ہوں گے۔بارش کے باعث پہلے روز مکمل کھیل ممکن نہ ہوسکا تاہم پاکستان کو محمد عباس کی ابتدائی کامیابی اور علی عثمان کے ڈیبیو کے باعث مثبت آغاز ملا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ آئندہ روز دوبارہ جاری رہے گا۔