ہفتہ, جون 14, 2025
Home » ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبی 17 ستمبر کو ہوگی

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبی 17 ستمبر کو ہوگی

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے اسلامی مہینہ 6 ستمبر بروز جمعہ سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوا جس میں اعلان کیا گیا کہ ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 17 ستمبر بروز منگل کو منائی جائے گی۔ اس دن دنیا بھر کے مسلمان پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ولادت کا جشن مناتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف تقریبات، سیمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ 12 ربیع الاول اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز