Home » شادی کے بعد کرنل عمران پر ہراسانی کا الزام،رابی پیرزادہ کا سنسنی خیز انکشاف

شادی کے بعد کرنل عمران پر ہراسانی کا الزام،رابی پیرزادہ کا سنسنی خیز انکشاف

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان کی سابق معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے شادی کے بعد سامنے آنے والی مبینہ ہراسانی اور کردار کشی کے حوالے سے ایک سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کرنل عمران نامی شخص نے نہ صرف انہیں بلکہ ان کی فلاحی فاونڈیشن اور اس سے وابستہ برانڈ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، شادی کی خبر ملنے کے بعد مذکورہ شخص نے متعدد افراد کو فون کر کے فاونڈیشن کے نام اور کام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی اور ذاتی زندگی پر نازیبا تبصرے کیے گئے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان کی سابق معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شادی کے بعد سامنے آنے والی مبینہ ہراسانی اور کردار کشی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تفصیلی پوسٹ میں الزام عائد کیا کہ شادی سے انکار کے بعد کرنل عمران نامی شخص نے انہیں اور ان کی فلاحی فاونڈیشن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،مذکورہ شخص کو فاونڈیشن میں عزت اور اعتماد دیا گیا تھا تاہم جیسے ہی اسے رابی پیرزادہ کی شادی کی خبر ملی،اس نے مختلف افراد کو فون کر کے نہ صرف فاونڈیشن بلکہ اس سے وابستہ برانڈ کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا۔رابی کے مطابق ان کے ذاتی نمبرز کے ذریعے انہیں اور ان کے قریبی افراد کو مسلسل ہراساں کیا گیا اور شادی کے موقع پر ان کی ذاتی زندگی پر نازیبا تبصرے کیے گئے۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ کسی کی شادی یا ذاتی فیصلے پر بدتمیزی اور تضحیک ناقابل قبول ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاونڈیشن کئی افراد کے روزگار اور بچوں کی تعلیم سے جڑی ہوئی ہے لیکن ذاتی رنجش کو بنیاد بنا کر سب کچھ نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔رابی نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر ایسے رویوں کی مذمت کی اور دعا کی کہ اللہ انہیں منافقانہ سوچ رکھنے والے افراد سے محفوظ رکھے۔یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ ہفتے نجی تقریب میں نکاح کیا،جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی دعاوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اگر یہی دعائیں قرآنِ پاک مکمل لکھنے پر ملتیں تو دل کو مزید سکون ملتا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز