Home » پی ایس ایل میں بڑا اپ سیٹ،کوئٹہ نے راولپنڈی کو یکطرفہ مقابلے میں ہرا دیا

پی ایس ایل میں بڑا اپ سیٹ،کوئٹہ نے راولپنڈی کو یکطرفہ مقابلے میں ہرا دیا

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے اٹھارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی کی ٹیم کو 61 رنز سے شکست دے دی۔
ایگزو نیوز کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 182 رنز کا ہدف دیا،جس کے جواب میں راولپنڈی کی ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ہدف کے تعاقب میں راولپنڈی کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور صرف 18ویں اوور میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔نمایاں بلے بازوں میں سعد مسعود نے 31،ڈیرل مچل نے 30،یاسر خان نے 22 اور عبداللہ فضل نے 20 رنز بنائے تاہم باقی بیٹنگ لائن خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکی۔کپتان محمد رضوان سمیت تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے،جس نے ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے باولنگ میں شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی۔جہاں داد خان،عثمان طارق اور سعود شکیل نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد اور کاشف بھٹی نے ایک،ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل راولپنڈی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز سکور کیے۔کوئٹہ کی جانب سے رائلی روسو نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان سعود شکیل 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔حسن نواز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 39 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو مستحکم سکور تک پہنچایا۔راولپنڈی کی جانب سے باولنگ میں بین سیئرز اور محمد عامر نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مدثر خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ماہرین کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ جیت ٹیم کی مجموعی کارکردگی اور بیٹنگ و باولنگ دونوں شعبوں میں بہتر توازن کا نتیجہ ہے، جبکہ راولپنڈی کی ناکامی کی بڑی وجہ ابتدائی وکٹوں کا جلد گرنا اور بیٹنگ لائن کا دباو میں بکھر جانا قرار دیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز