Home » قطر کے دفاعی نظام نے ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرائے،برطانیہ نے قطر میں مزید جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان کر دیا

قطر کے دفاعی نظام نے ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرائے،برطانیہ نے قطر میں مزید جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان کر دیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان قطر کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کر دیا جبکہ برطانیہ نے خطے میں اپنی عسکری موجودگی مزید مضبوط بنانے کے لیے قطر میں اضافی جنگی طیارے تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ڈاوننگ سٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئےبرطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ خطے میں اپنی دفاعی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قطر میں مزید چارٹائیفون جنگی جہاز( Eurofighter Typhoon )جنگی طیارے تعینات کرے گا،جو پہلے سے موجود برطانوی فوجی دستوں کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ ان جنگی طیاروں کی تعیناتی کا مقصد خلیجی خطے میں سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا اور برطانیہ کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید موثر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔وزیراعظم کے مطابق نئے تعینات کیے جانے والے ٹائیفون جنگی طیارے قطر میں پہلے سے موجود برطانوی فوجی دستوں کے ساتھ شامل ہو کر فضائی نگرانی اور دفاعی آپریشنز میں معاونت فراہم کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ خطے میں اپنے شراکت دار ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دینے کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل رواں سال جنوری اور فروری کے دوران بھی برطانیہ نے قطر میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مختلف فوجی وسائل تعینات کیے تھے جن میں فضائی دفاعی نظام اور دیگر عسکری اثاثے شامل تھے۔برطانوی حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد اتحادی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔وزیراعظم کیئر سٹارمر نے مزید بتایا کہ برطانیہ نے اتحادی آپریشنز کی معاونت کے لیے فضائی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھی استعمال کیے ہیں تاکہ مشترکہ کارروائیوں کے دوران جنگی طیاروں کی آپریشنل صلاحیت کو برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اپنے شراکت دار ممالک کی جانب سے موصول ہونے والی امدادی درخواستوں پر فوری ردعمل دے رہا ہے۔

دوسری جانب قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح ایران سے داغے گئے 14 بیلسٹک میزائل اور چار ڈرونز کو قطر کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا۔حکام کے مطابق میزائل اور ڈرون حملوں کو بروقت نشانہ بنا کر ممکنہ نقصان کو روکا گیا۔قطری وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتیں مکمل طور پر فعال ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔وزارت نے شہریوں،غیر ملکی مقیم افراد اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کے حوالے سے پرسکون رہیں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔حکام نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں تاکہ غلط معلومات کے پھیلاو کو روکا جا سکے اور سیکیورٹی صورتحال کو موثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز