Home » قطر امریکہ کا مضبوط اتحادی،اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرے گا،صدر ٹرمپ کی یقین دہانی

قطر امریکہ کا مضبوط اتحادی،اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرے گا،صدر ٹرمپ کی یقین دہانی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

نیویارک(ایگزو نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کو امریکا کا مضبوط اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل آئندہ قطر پر حملہ نہیں کرے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ اسرائیل قطر کو نشانہ نہیں بنائے گا، تاہم یہ ممکن ہے کہ وہ حماس کے رہنماوں کا پیچھا کرے۔صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کی اس خبر کو بھی مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نے دوحہ پر حملوں سے قبل ذاتی طور پر انہیں آگاہ کیا تھا۔ امریکی صدر سے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ انہیں حملوں کا علم کیسے ہوا تو ان کا جواب تھا کہ “ویسے ہی جیسے آپ کو پتہ چلا تھا۔”دوسری جانب وائٹ ہاوس نے وضاحت دی ہے کہ اسرائیل کی کارروائی کے وقت امریکی صدر کو بروقت اطلاع نہیں دی جا سکی۔ ترجمان کے مطابق امریکی فوج نے انتظامیہ کو اس وقت آگاہ کیا جب اسرائیل پہلے ہی میزائل فائر کر چکا تھا، اس لیے صدر ٹرمپ کے پاس کارروائی روکنے کا کوئی موقع موجود نہیں تھا۔اس بیان کے بعد خطے میں امریکا کے کردار پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی وضاحت کا مقصد ایک طرف قطر کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات کو مضبوط ظاہر کرنا ہے، تو دوسری جانب اسرائیل کے اقدامات پر امریکا کے اثرورسوخ کی حدود کو بھی واضح کرنا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز