ٹوکیو جانے والی قنطاس کی پرواز:
سڈنی سے ٹوکیو جانے والی قنطاس کی پرواز میں ایک گھنٹے تک چلنے والی فحش فلم نے جہاز میں موجود خواتین کو بڑی مشکل میں ڈال دیا۔
اس غیر اخلاقی واقعے کا ذکر. جہاز میں موجود ایک مسافر نے سوشل میڈیا پر کیا۔ مسافر نے بتایا. کہ وہ سڈنی سے ٹوکیو جا رہے تھے. کہ دوران پرواز کیبن اسکرینوں پر ایک ایڈلٹ فلم چل گئی۔ مسافروں کے پاس اس فلم کو تبدیل کرنے کا اختیار نہیں تھا. اس لیے تکنیکی اسٹاف کو فلم تبدیل کرنے میں ایک گھنٹہ لگا۔ جس کے بعد ایئر لائن کے عملے نے. بقیہ پرواز کیلئے تمام اسکرینوں کو فیملی فرینڈلی فلم میں تبدیل کر دیا۔
قنطاس ایئرویز نے. اپنی ایک پرواز میں مسافروں کو غلطی سے. ایک نامناسب اور فحش فلم دکھانے کے واقعے کے بعد. عوامی معافی نامہ جاری کیا ہے۔ ایئر لائن نے غلطی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا. کہ فلم، جس میں واضح مواد تھا. تکنیکی خرابی کی وجہ سے چلایا گیا۔ قنطاس نے اس بات پر زور دیا. کہ اس طرح کا مواد اس کے فیملی فرینڈلی ان فلائٹ تفریحی معیارات کے مطابق نہیں ہے. اور صارفین کو یقین دلایا. کہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہونے کو. یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔
جیسے ہی یہ واقعہ سرخیوں میں آیا. ایئر لائن نے کہا. کہ وہ اس طرح کی غلطیوں سے بچنے کیلئے. اپنے فلم کے انتخاب کے عمل کا جائزہ لے رہی ہے۔ ایئر لائن کے ایک ترجمان نے .غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا .کہ فلم واضح طور پر پرواز کیلئے موزوں نہیں تھی. اور اس تجربے کیلئے صارفین سے معافی چاہتے ہیں۔