Home » بارش بھی قلندرز کا راستہ نہ روک سکی،ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست

بارش بھی قلندرز کا راستہ نہ روک سکی،ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)بارش سے متاثرہ میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنی برتری ثابت کر دی۔ مختصر اوورز کے اس ہائی اسکورنگ میچ میں قلندرز کی جارحانہ بیٹنگ اور موثر بولنگ فیصلہ کن ثابت ہوئی، جس نے شائقین کرکٹ کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو دیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز نے بارش سے متاثرہ میچ میں ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا،جس کے بعد اسے فی اننگز 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ٹاس کے بعد ملتان سلطانز نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم لاہور قلندرز کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مختصر میچ میں بڑا اسکور ترتیب دے دیا۔ قلندرز نے مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔اس اننگز میں محمد نعیم نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پرویز حسین نے 45 رنز بنا کر ٹیم کی برتری میں اہم کردار ادا کیا۔اس کے علاوہ عبداللہ شفیق نے 33 اور سکندر رضا نے 13 رنز کا اضافہ کیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم وہ حریف ٹیم کی تیز رفتار بیٹنگ کو زیادہ دیر تک نہ روک سکے۔185 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے بھرپور مزاحمت دکھائی لیکن ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز تک محدود رہی۔

سلطانز کی جانب سے کپتان ایشٹن ٹرنر نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود نے 44 رنز بنائے۔ عرفات منہاس نے بھی 25 رنز کے ساتھ ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔لاہور قلندرز کی جانب سے مستفیض الرحمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے دوران بارش کے باوجود دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم لاہور قلندرز کی مضبوط بیٹنگ لائن اور موثر بولنگ نے انہیں فتح سے ہمکنار کر دیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز