Home » قیصر شریف کی مسلسل مہم رنگ لے آئی، پنجاب میں آوارہ کتوں کے بڑھتے واقعات پر 8 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل

قیصر شریف کی مسلسل مہم رنگ لے آئی، پنجاب میں آوارہ کتوں کے بڑھتے واقعات پر 8 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل

by ahmedportugal
161 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے کاٹنے کے واقعات کے بعد حکومت نے آخرکار سنجیدہ اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر محکمہ صحت پنجاب نے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے،جس کی سربراہی سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت کریں گے،اس 8 رکنی کمیٹی میں ڈی جی ہیلتھ، لائیو سٹاک،ضلعی انتظامیہ اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے نمائندگان بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور کے کنوینر قیصر شریف نے گذشتہ چند ماہ سے شہریوں پر آوارہ کتوں کے بڑھتے حملوں کے حوالے سے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور مہم چلائی،جس کے نتیجے میں پنجاب حکومت کو موثر اقدامات کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔
ایگزو نیوز کے مطابق پنجاب میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر محکمہ صحت نے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت پنجاب کو کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی ہے جبکہ ڈی جی ہیلتھ، لائیو سٹاک، ضلعی انتظامیہ اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے نمائندگان بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔مراسلے کے مطابق کمیٹی صوبے بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا جامع ڈیٹا مرتب کرے گی اور آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کی کارروائیوں اور ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے سے بچاو کی ویکسین کی دستیابی اور ترسیل کا بھی معائنہ کیا جائے گا۔کمیٹی آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی،واقعات کی روک تھام اور فنڈز کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لے گی جبکہ کتے کے کاٹنے کے علاج کی سہولیات کی صورت حال پر بھی رپورٹ مرتب کی جائے گی،یہ 8 رکنی کمیٹی اپنی رپورٹ 10 فروری تک لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروانے کی پابند ہو گی۔کمیٹی کی رپورٹ میں موجود سفارشات اور ڈیٹا کی بنیاد پر پنجاب حکومت آئندہ کے لیے موثر اور مربوط اقدامات کرے گی تا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔یاد  رہے کہ پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور کے کنوینر قیصر شریف نے گذشتہ چند ماہ سے آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور اور مسلسل مہم چلائی اور پنجاب حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ان کی اس جاندار مہم کے نتیجے میں پنجاب حکومت نے اس سنگین مسئلے کے تدارک کے لیے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز