سموگ سے متاثرہ اضلاع:
پنجاب حکومت نے. صوبے کے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں سکول 17 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سموگ سے متاثرہ اضلاع میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔
صوبے کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے. کہا کہ آلودہ فضائی بحران. صوبے کو شدید متاثر کررہا ہے۔ اس لیے اسکول 17 نومبر تک بند رہیں گے۔ وزیر نے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا بھی اعلان کیا. ساتھ ہی یہ بتایا. کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے. کہ 50 فیصد سرکاری اور نجی دفاتر آن لائن کام کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا. کہ بھارت سے آنے والی ہواؤں نے ملتان، لاہور، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ جیسے شہروں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سموگ کے مسئلے پر آج وزارت خارجہ. کو ایک خط ارسال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا. کہ حکومت کسانوں کی طرف سے. فصلوں کے باقیات جلانے کے حوالے سے قانون میں ترمیم کر رہی ہے۔
وزیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز. کی غیر ملکی دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا. وہ جنیوا میں طبی معائنہ کروانے جا رہی ہیں. اور 12 نومبر کو واپس آئیں گی۔
واضح رہے. کہ لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس. بدھ صبح کو 1,165 تک پہنچ گیا، جو کہ ایک خطرناک ریکارڈ ہے۔