Home » پنجاب پولیس کی وردی کا بجٹ اتنا زیادہ بڑھا دیا گیا کہ اہلکار خوشی سے پھولیں نہ سمائیں

پنجاب پولیس کی وردی کا بجٹ اتنا زیادہ بڑھا دیا گیا کہ اہلکار خوشی سے پھولیں نہ سمائیں

by ahmedportugal
17 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس کی وردی کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بجٹ کو 68 کروڑ روپے سے بڑھا کر ایک ارب 36 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق رواں سال تقریباً سوا دو لاکھ یونیفارمز خریدی جائیں گی۔ گزشتہ برس ایک لاکھ 39 ہزار یونیفارمز کی خریداری نہیں ہو سکی تھی۔
ایگزو نیوز کے مطابق نئے مجوزہ بجٹ کے تحت پولیس اہلکاروں اور افسران کے لیے صرف یونیفارمز ہی نہیں بلکہ ٹی شرٹس، جیکٹس، شوز اور دیگر ضروری سامان بھی خریدا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر رواں ماہ پری کوالیفکیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔حکام کے مطابق خریداری کا عمل مکمل ہوتے ہی پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو دو، دو یونیفارمز اور دیگر سامان فراہم کر دیا جائے گا، تاکہ ان کے لیے ڈیوٹی کے دوران سہولت اور پروفیشنل انداز میں فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز