خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پنجاب پولیس کے ایک افسر سمیت کم از کم تین افراد کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتولین میں فیصل آباد میں تعینات سب انسپکٹر قدیر خان اور دو دیگر افراد شامل ہیں جو باپ بیٹا تھے۔
پولیس رپورٹس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے مقتولین پر فائرنگ کی جو کہ تعطیلات منانے لکی مروت جا رہے تھے۔ حملے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہوسکے ہیں اور ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اس سے قبل، خیبر پختونخوا کے ضم شدہ ضلع باجوڑ میں دو مختلف دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
تحصیل مہمند کے علاقے عرب میں ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی مہمند کی حدود میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔