Home » نیو ایئر نائٹ پر پنجاب بھر میں ہائی الرٹ،ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ پر زیرو ٹالرنس،25 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات،فول پروف سیکیورٹی پلان

نیو ایئر نائٹ پر پنجاب بھر میں ہائی الرٹ،ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ پر زیرو ٹالرنس،25 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات،فول پروف سیکیورٹی پلان

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)نیو ایئر نائٹ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سال نو کی آمد پر صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں،سیکیورٹی انتظامات کے تحت 419 انسپکٹرز،1267 سب انسپکٹرز ،2189 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،1408 ہیڈ کانسٹیبلز اور 16 ہزار 977 کانسٹیبلز سمیت دیگر اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے جبکہ صرف لاہور شہر میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی موثر مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ ملک دشمن اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش،ہلڑ بازی اور شہریوں خصوصاً خواتین کو ہراساں کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی اور ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک کے موثر اور مربوط انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔اس مقصد کے لیے ڈولفن سکواڈ،پیرو، ایلیٹ فورس اور پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں سڑکوں اور شاہراہوں پر گشت بڑھائیں گی تا کہ شہریوں کو سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔سی سی پی او لاہور،آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو امن و امان کی مجموعی صورتحال کی خود نگرانی کرنے اور فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔آئی جی پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں تا کہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے اور نئے سال کا آغاز پرامن ماحول میں ہو۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز