Home » پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پھر التوا کا شکار، قانونی اور انتظامی رکاوٹیں برقرار،نوٹیفکیشن نہ ہونے سے شیڈول کھٹائی میں پڑ گیا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پھر التوا کا شکار، قانونی اور انتظامی رکاوٹیں برقرار،نوٹیفکیشن نہ ہونے سے شیڈول کھٹائی میں پڑ گیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گیا ہے، جہاں قانونی اور انتظامی تقاضے پورے نہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق معاملہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے درکار بنیادی قانونی فریم ورک تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔
ایگزو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 ابھی تک باضابطہ طور پر نوٹیفائی نہیں کیے جا سکے، جس کے باعث انتخابی عمل کو آگے بڑھانا ممکن نہیں۔ اسی طرح یونین کونسلز کی حد بندی سے متعلق قواعد اور ضوابط کے نوٹیفکیشن بھی تاحال جاری نہیں ہو سکے ہیں۔کمیشن کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے متعلقہ نوٹیفکیشنز کے اجراءکا انتظار کیا جا رہا ہے جبکہ بلدیاتی علاقوں کی حد بندی اور درجہ بندی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی تاحال التوا کا شکار ہے۔ یونین کونسلز کی تعداد کے تعین کا معاملہ بھی حل طلب ہے، جس کے بغیر انتخابی شیڈول مرتب کرنا ممکن نہیں۔مزید یہ کہ مردم شماری 2023 کے تحت مستند اور حتمی نقشے فراہم نہ کیے جانے کے باعث بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جب تک قانونی تقاضے، حد بندیاں، درجہ بندی اور متعلقہ دستاویزات مکمل نہیں ہوتیں، بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ممکن نہیں ہو سکے گا۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام ضروری مراحل کی تکمیل کے بعد ہی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جبکہ اس سلسلے میں آئندہ سماعت کے دوران صوبائی حکومت سے پیش رفت سے متعلق وضاحت طلب کی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز