Home » مریم نواز کے ویژن سے پنجاب سب سے آگے، مخالفین صرف سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں،عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

مریم نواز کے ویژن سے پنجاب سب سے آگے، مخالفین صرف سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں،عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت منفی سیاست کرنے والوں کی رکاوٹوں کے باوجود تمام شعبوں میں جدید اصلاحات نافذ کر رہی ہے۔ تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبے جدید تقاضوں کے مطابق ترقی کر رہے ہیں، جبکہ مریم نواز کی قیادت میں زرعی شعبے میں حقیقی جدت متعارف کرائی گئی ہے، پنجاب میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت ایک رول ماڈل بن چکے ہیں اور مخالفین صرف سیاسی شعبدہ بازی کر کے ترقی کی راہ میں حائل ہیں جبکہ پنجاب ہر میدان میں باقی صوبوں سے آگے جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ منفی سیاست کرنے والوں کا ترقی اور خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام اداروں میں جدید اصلاحات متعارف کروا رہی ہے اور ہر شعبے میں معیار بلند کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر میں جدید تقاضوں کے مطابق کام کیا جا رہا ہے اور دور حاضر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ٹیکنالوجی کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا رہا، لیکن پہلی بار مریم نواز کی قیادت میں اس شعبے میں حقیقی معنوں میں جدت لائی گئی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پنجاب تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں باقی صوبوں سے آگے جا رہا ہے اور مریم نواز کے طرز حکومت نے ثابت کیا کہ وہ ایک کامیاب ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ پنجاب میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت ایک رول ماڈل بن چکے ہیں، اور باقی صوبے اس سے سیکھنے کے خواہشمند ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مخالفین پنجاب سے ترقی اور خوشحالی میں مقابلہ کریں، کیونکہ سیاسی شعبدہ بازی اور منفی سیاست کرنے والوں کا ترقی اور خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود، ملکی ترقی اور شہری سہولتوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ پنجاب ہر شعبے میں نمایاں رہ سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز