Home » مریم نواز کا ”سوہنا پنجاب“ پروگرام،485 گاوں مثالی بنانے کا ہدف مقرر،40 لاکھ افراد مستفید ہوں گے

مریم نواز کا ”سوہنا پنجاب“ پروگرام،485 گاوں مثالی بنانے کا ہدف مقرر،40 لاکھ افراد مستفید ہوں گے

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے دیہی ترقی کے لیے اپنے اہم فلیگ شپ پروگرام ”سوہنا پنجاب“ کے تحت 485 دیہات کو مثالی گاوں میں تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے،جس کے نتیجے میں ابتدائی مرحلے میں تقریباً 40 لاکھ افراد کو جدید میونسپل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے کا مقصد دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کو شہری معیار کے مطابق بہتر بنانا اور ترقی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے دیہی ترقی کے لیے ایک بڑے اور جامع منصوبے کے تحت “مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کو مزید وسعت دیتے ہوئے 485 دیہات کو مثالی گاوں بنانے کا ہدف مقرر کر دیا ہے،جسے صوبے کی دیہی معیشت اور بنیادی سہولیات کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے مثالی گاوں پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں صوبے بھر کے 485 دیہات کو جدید شہری سہولیات کے معیار کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے،جس سے تقریباً 40 لاکھ افراد براہ راست مستفید ہوں گے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت دیہات میں صفائی،نکاسی آب،ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر بنیادی میونسپل سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ دیہی اور شہری سہولیات کے درمیان فرق کو کم کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق اس پروگرام کی تکمیل کے لیے آئندہ مالی سال میں مزید 39 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے،جس سے منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا۔اس کے علاوہ جاری مالی سال کے لیے مختص 6 ارب 67 کروڑ روپے میں سے 6 ارب 7 کروڑ روپے کے موثر استعمال پر وزیر بلدیات نے اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ پہلے مرحلے کو دسمبر 2026 تک ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق اس پروگرام کا دائرہ کار مستقبل میں بڑھا کر 7 ہزار 500 دیہات تک لے جانے کا بھی منصوبہ زیر غور ہے،جو صوبے میں دیہی ترقی کے ایک وسیع تر وژن کی عکاسی کرتا ہے۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ پنجاب میں دیہی انفراسٹرکچر کی بہتری اور معیارِ زندگی بلند کرنے کی سمت ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز