Home » پاکستان میں پہلی بار سرکاری سطح پر مفت میت منتقلی سروس کا آغاز،پنجاب نے نئی مثال قائم کر دی

پاکستان میں پہلی بار سرکاری سطح پر مفت میت منتقلی سروس کا آغاز،پنجاب نے نئی مثال قائم کر دی

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے عوامی فلاح کے شعبے میں ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری سطح پر پہلی بار میت منتقلی سروس کا آغاز کر دیا ہے،جسے صوبے میں ایک منفرد اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا جا رہا ہے،اس سروس کے تحت سرکاری ہسپتالوں سے گھروں تک میت کو باعزت اور بلامعاوضہ منتقل کیا جائے گا،جس سے سوگوار خاندانوں کو ایک بڑی سہولت حاصل ہو گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے عوامی فلاح کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان میں پہلی بار سرکاری سطح پر مفت میت منتقلی سروس کا آغاز کر دیا ہے،جسے صوبے میں ایک اہم اور مثالی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔اس سروس کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں سے گھروں تک میت کو باعزت اور بلا معاوضہ منتقل کیا جائے گا،جس سے سوگوار خاندانوں کو مشکل گھڑی میں بڑی سہولت حاصل ہو گی۔یہ منصوبہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیا گیا ہے،جس کا مقصد شہریوں کو مشکل وقت میں ریلیف فراہم کرنا اور ہمدردانہ حکومتی خدمات کو فروغ دینا ہے۔ابتدائی مرحلے میں یہ سروس لاہور،راولپنڈی اور ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں شروع کی گئی ہے جبکہ آئندہ جون تک اسے مرحلہ وار پنجاب کی تمام تحصیلوں تک توسیع دی جائے گی۔حکام کے مطابق ہر تحصیل میں خصوصی ایمبولینسز اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے گا جبکہ سروس کے لیے ایک مربوط نظام کے تحت 24 گھنٹے آپریشنل ڈھانچہ قائم کیا گیا ہے،شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1122 پر رابطہ کر کے یہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گاڑیوں کی چابیاں متعلقہ حکام کے حوالے کیں اور سروس کے معیار کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور احترام کا خصوصی خیال رکھا جائے اور کسی بھی صورت میں غیر ضروری مالی بوجھ نہ ڈالا جائے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس اقدام کو عوامی خدمت میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سروس دکھ کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے حکومتی عزم کی عکاس ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام نہ صرف عوامی سہولت میں اضافہ کرے گا بلکہ سرکاری اور نجی سطح پر ایمبولینس سروس کے معیار کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، جس سے مجموعی طور پر نظام صحت میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز