Home » سیلاب متاثرین کی بحالی، پنجاب میں بڑے پیمانے پر سروے،مریم نواز کی ہدایت پر شفاف عمل جاری

سیلاب متاثرین کی بحالی، پنجاب میں بڑے پیمانے پر سروے،مریم نواز کی ہدایت پر شفاف عمل جاری

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جامع فلڈ سروے تیزی سے جاری ہے، جس میں 27 اضلاع میں 2233 سروے ٹیمیں گھر گھر جا کر متاثرہ افراد سے ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہیں۔ دور افتادہ علاقوں تک رسائی کے لیے ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرہ مقامات کا دورہ بھی کر رہی ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق اب تک ایک لاکھ 27 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا حاصل کیا جا چکا ہے۔ مختلف اضلاع میں 88,865 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات کی تفصیلات لی گئیں جبکہ 3 لاکھ 42 ہزار ایکڑ سے زائد متاثرہ اراضی کی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے۔ سروے کے دوران 37,044 متاثرہ مکانات کا ریکارڈ جمع کیا گیا، ساتھ ہی سیلاب کے باعث مویشیوں سے محروم ہونے والے 1,400 افراد اور 5,836 ہلاک مویشیوں کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی گئیں۔عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ فلڈ سروے میں پاک فوج کے جوان، اربن یونٹ، ریونیو، محکمہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے نمائندے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ کسی بھی متاثرہ خاندان کو نظرانداز نہ کیا جا سکے۔سیلاب متاثرین نے سروے ٹیموں کی بروقت آمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی تیزی سے گھر گھر پہنچنا ہماری توقعات سے بالاتر ہے۔ شہریوں نے اس عمل کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر شفافیت کے لیے کچھ وقت زیادہ بھی لگ جائے تو اس پر اعتراض نہیں۔ متاثرین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے حق میں نعرے بھی لگائے اور حکومت پنجاب کی کوششوں کو سراہا۔سروے ٹیموں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر شفاف عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ہر حقدار کو اس کا حق ضرور ملے گا۔ اس بڑے پیمانے پر جاری یہ سروے متاثرین کی بحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز