Home » پنجاب میں ماحول دوست انقلاب،سرکاری گاڑیاں اب صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ،نئے پیٹرول پمپس اور روایتی گاڑیوں پر پابندی عائد

پنجاب میں ماحول دوست انقلاب،سرکاری گاڑیاں اب صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ،نئے پیٹرول پمپس اور روایتی گاڑیوں پر پابندی عائد

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ نئے پیٹرول پمپس کی منظوری بھی اب صرف اس صورت میں دی جائے گی جب وہاں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ یونٹ نصب ہو تا کہ صوبے میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔اس اقدام کا مقصد صوبے میں فضائی آلودگی کم کرنا اور جدید ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے،جس کے تحت اب سرکاری محکمے صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خرید سکیں گے تاہم فیلڈ ڈیوٹی کی گاڑیوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔مزید برآں پنجاب حکومت نے نئے پیٹرول پمپس کی منظوری دینے کے لیے بھی اہم شرط عائد کر دی ہے۔اب کسی بھی نئے پیٹرول پمپ کو کام کرنے کی اجازت صرف اس صورت میں ہوگی جب وہاں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ یونٹ نصب کیا گیا ہو۔یہ قدم صوبے میں الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے انفراسٹرکچر کو فروغ دینے اور عوام میں ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے نتیجے میں نہ صرف روایتی ایندھن پر انحصار کم ہو گا بلکہ فضائی آلودگی میں بھی واضح کمی آئے گی اور پنجاب میں جدید،ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا فروغ ممکن ہو گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز