Home » پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت،وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا عوام کو اربوں روپے کا ریلیف

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت،وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا عوام کو اربوں روپے کا ریلیف

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیدو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کرنے والے شہریوں کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے لیے بھی اعلان کیا کہ ہر ایکڑ پر ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی تاکہ کسانوں کو مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔ مریم نواز نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور غیر معمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔انہوں نے عالمی معاشی بحران کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ حالات کی بہتری کے ساتھ عوام کو معاشی بوجھ سے نجات دلائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اسلام آباد میں ایک ماہ کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ وزارت داخلہ اس کا 35 کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے اضافہ کیا تھا۔ حکومت کا یہ اقدام عوام کو ریلیف دینے اور مشکل اقتصادی حالات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ نہ صرف مسافروں بلکہ کاروباری طبقے کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا، کیونکہ فری ٹرین اور بس سروس کے ذریعے آمد و رفت کی لاگت کم ہوگی اور روزمرہ زندگی میں سہولت فراہم ہوگی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز