پنجاب حکومت نے اپنی نوعیت کے پہلے "دھی رانی پروگرام” کا افتتاح کیا ہے، جس کا مقصد نوبیاہتا جوڑے کی مدد کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج لاہور میں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اس اقدام کیلئے 1 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں، پہلے مرحلے میں 3000 شادیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت تمام جوڑوں کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے فرنیچر اور ضروری اشیاء بطور تحفہ ملے گی، اس کے ساتھ ایک لاکھ روپے نقد تحفہ بھی دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز "دھی رانی کارڈ” بھی متعارف کروائیں گی، جس سے نئے جوڑے پروگرام کے حصے کے طور پر 1 لاکھ روپے کا دعویٰ کر سکیں گے۔