Home » پنجاب میں غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون،رہائشی علاقوں میں قائم یونٹس مسمار

پنجاب میں غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون،رہائشی علاقوں میں قائم یونٹس مسمار

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی اور غیر قانونی صنعتی سرگرمیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے،جہاں رہائشی علاقوں میں قائم فیکٹریوں کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لیتے ہوئے متعدد یونٹس کو مسمار کر دیا گیا۔حکومتی احکامات کے بعد ہونے والی اس کارروائی نے نہ صرف آلودگی پھیلانے والے عناصر کو خبردار کر دیا ہے بلکہ شہریوں کو بھی ایک بڑا ریلیف فراہم کیا ہے،جو طویل عرصے سے بدبو،تعفن اور بیماریوں کا سامنا کر رہے تھے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے،جس کے تحت ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں محکمہ ماحولیات چنیوٹ کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رہائشی آبادی میں قائم غیر قانونی چمڑا سازی کی فیکٹری کو مسمار کر دیا جبکہ اسی مقام پر موجود کھالوں کے گودام کو بھی مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔حکام کے مطابق مذکورہ مقام پر جانوروں کی کھالوں کی پروسیسنگ اور چمڑا سازی کا عمل جاری تھا،جس سے شدید بدبو،تعفن اور خطرناک ماحولیاتی اثرات پیدا ہو رہے تھے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے علاقے کے مکین، خصوصاً بچے،خواتین اور بزرگ شدید اذیت اور مختلف بیماریوں کا شکار تھے۔کارروائی کے بعد مقامی افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ ماحولیات کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک بڑی ریلیف قرار دیا۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی شہریوں کی شکایات پر کی گئی جبکہ متاثرہ علاقوں میں مزید نگرانی اور کارروائیاں بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ کسی بھی غیر قانونی صنعتی سرگرمی کو دوبارہ قائم نہ ہونے دیا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں کسی بھی قسم کی صنعتی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور چمڑا سازی،سلاٹر ہاوسز،ٹینریز،پلاسٹک کے غلط استعمال،کوڑا کرکٹ جلانے اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں۔مریم اورنگزیب کے مطابق گزشتہ دو برسوں میں حکومت پنجاب کے اقدامات کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس سلسلے کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز