Home » سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خوشخبری،پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس نظام میں انقلابی تبدیلیاں،آرڈیننس 2026 نافذ

سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خوشخبری،پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس نظام میں انقلابی تبدیلیاں،آرڈیننس 2026 نافذ

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب میں پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں حکومت نے سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے ٹیکس نظام میں انقلابی تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں۔ اسٹامپ آرڈیننس 2026 کے نفاذ اور اسٹامپ ڈیوٹی میں نمایاں کمی کے بعد جائیداد کی خرید و فروخت کو مزید آسان، شفاف اور محفوظ بنانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جس سے سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے اسٹامپ آرڈیننس 2026 نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت قابلِ تفویض دستاویز کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے اور پراپرٹی لین دین کے نظام کو مزید آسان اور شفاف بنانے کی کوشش کی گئی ہے، اس اقدام کو سرمایہ کاروں کے لیے ایک بڑی سہولت اور معیشت کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ نئے نظام کے تحت قابلِ تفویض دستاویز پر 12 ماہ کے لیے صرف ایک فیصد اسٹامپ ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ اس پر کسی قسم کا اضافی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد غیر رسمی لین دین کی حوصلہ شکنی اور قانونی دائرے میں پراپرٹی ٹریڈنگ کو فروغ دینا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اکرام الحق نے بتایا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں ٹیکس کے فرق کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ زرعی زمین پر اسٹامپ ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی گئی ہے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ ان کے مطابق غیر رسمی بیعانہ اور فائل ٹریڈنگ جیسے غیر شفاف طریقوں کی حوصلہ شکنی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قابلِ تفویض دستاویز کی ای رجسٹریشن کے ذریعے پراپرٹی لین دین کو مزید محفوظ بنایا گیا ہے، جس سے فراڈ کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی، اس نظام کے تحت پراپرٹی کے حقوق کو باضابطہ طور پر کسی دوسرے فرد کو منتقل کرنا ممکن ہوگا، جس سے قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی۔حکام کے مطابق پنجاب حکومت کے ان اقدامات سے نہ صرف رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت آئے گی بلکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں معیشت کو بھی تقویت ملنے کی توقع ہے، یہ اصلاحات طویل المدتی بنیادوں پر پراپرٹی مارکیٹ کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز