Home » لاہور میں سیر ختم،سٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا،واپس خیبرپختونخوا جائیں،پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی پر طنز

لاہور میں سیر ختم،سٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا،واپس خیبرپختونخوا جائیں،پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی پر طنز

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی سٹریٹ موومنٹ پر طنز کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کے ”یورپ“ لاہور میں اپنی ”سیر“ مکمل کرنے کے بعد واپس اپنے صوبے روانہ ہوں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سٹریٹ موومنٹ کا پول دن کی روشنی میں کھل گیا اور اب بہتر ہوگا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے عوام کی داد رسی کریں اور ان کی سنیں، لاہور کو ”سکھ کا سانس“ لینے دیں اور پروٹوکول میں دیکھا جانے والا کافی ہے، اب واپس جانے کا وقت آ گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان پاکستان تحریک انصاف کی سٹریٹ موومنٹ اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورہ لاہور پر شدید طنز کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا کہ وہ لاہور میں اپنی ”سیر و سیاحت“ مکمل کرنے کے بعد واپس اپنے صوبے روانہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ماشاءاللہ سٹریٹ موومنٹ! کل رات سے بنگلہ دیش کی تصاویر لگا کر خوش ہو رہے تھے لیکن آج دن کی روشنی میں سٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا،سٹریٹ موومنٹ والوں کو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہیں ملا اور لاہور کی ”سیاحت“مکمل ہو چکی ہے، اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ سہیل آفریدی کو لاہور کو ”سکھ کا سانس“ لینے دیا جائے اور انہوں نے بہت پروٹوکول میں لاہور دیکھ لیا، اب بہتر ہوگا کہ وہ واپس جائیں اور اپنے صوبے خیبرپختونخوا کے عوام کی داد رسی کریں اور ان کی سنیں۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اس وقت پنجاب کے دورے پر لاہور میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے پہلے دن پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی اراکین سے ملاقات کی اور اس کے بعد مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں تاہم انہیں جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز