Home » وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارم وژن پر عملدرآمد،جنرل ہسپتال میں اعلیٰ سطح کی ویجیلنس کمیٹی تشکیل

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارم وژن پر عملدرآمد،جنرل ہسپتال میں اعلیٰ سطح کی ویجیلنس کمیٹی تشکیل

by ahmedportugal
30 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ ریفارم وژن کے تحت جنرل ہسپتال میں انتظامی نظم و ضبط کو مزید بہتر بنانے، مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور ملازمین کی کارکردگی کا موثر جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ویجیلنس کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ایگزو نیوز کے مطابق پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ویجیلنس کمیٹی کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل کریں گی جبکہ دیگر اراکین میں ڈاکٹر جاوید ممتاز، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ صائمہ فتح شامل ہیں۔ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرے گی اور انتظامی و علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لے گی۔پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے واضح کیا کہ کمیٹی کو مکمل انتظامی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں، جن کے تحت اراکین کسی بھی شعبے کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے اور کوتاہی کی صورت میں کارروائی کی سفارش کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ہسپتال انتظامیہ کمیٹی کی سفارشات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد جنرل ہسپتال کے نظام میں مزید بہتری لانا، مریضوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا اور علاج معالجے کی تمام سہولیات کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ ان کے مطابق اس مانیٹرنگ نظام سے نہ صرف ملازمین کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی بر وقت ریلیف ملے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز