Home » سیلاب زدگان کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا اعلان،مریم نواز نے خصوصی کارڈ اور فلڈ سروے کمپین کا آغاز کر دیا

سیلاب زدگان کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا اعلان،مریم نواز نے خصوصی کارڈ اور فلڈ سروے کمپین کا آغاز کر دیا

by ahmedportugal
30 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں فلڈ سروے کمپین اور سیلاب زدگان کے لئے خصوصی کارڈ جاری کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا وعدہ پوری طرح نبھائیں گے،عوام نے جو ذمہ داری کندھوں پر ڈالی صدق دل سے پوری کرنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے،ریلیف آپریشن کرنے والے فرنٹ لائن سپاہی ہیں،سروے ٹیمیں سیلاب زدگان کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا ڈیٹا اکٹھا کرنے نہیں بلکہ عبادت کرنے جارہی ہے،مشکل وقت میں دوسروں کے کام آنے سے بہترکوئی بڑی عبادت نہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق الحمرا کلچر کمپلیکس لاہور میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے مالی معاونت اور ریلیف کے نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی میری اولین ترجیح ہے اور یہ وقت عوام و اللہ کی امانت ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سروے پورٹل کا ڈیجیٹل افتتاح کیا اور سروے ٹیموں سے خود حلف لیا۔ انہوں نے ٹیموں کو اپنی “آنکھیں،کان،ہاتھ اور بازو” قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ خدمت کے جذبے کے ساتھ متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگائیں،بطور وزیر اعلیٰ 15 کروڑ کے صوبے کے عوام کی ذمہ داری کرسی پر بیٹھ کر نہیں نبھائی جاتی،فیلڈ میں جانا پڑتا ہے،ہر لمحے کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیا ہے،سیلاب کے دوران مشکل سے راتیں گزاری ہیں،ہر 15منٹ بعد رپورٹ چیک کرتی تھی،سیلاب کے ریسکیو آپریشن کے دوران کئی کئی راتیں جاگ کر گزاریں،عوام کو پتہ چلا کہ ان کی چیف منسٹر سو نہیں رہی،جہاں ضرورت تھی خود پہنچی اورریسکیو اورریلیف آپر یشن کو خود دیکھا،عوام کو پتہ چلا کہ دکھ،تکلیف اورمصیبت کی گھڑی میں وزیراعلیٰ ان کے ساتھ ہے،کوئی کام کرے گا تو کیمرے کے سامنے بھی آئے گا،کیمرہ عوام کو بتاتا ہے سی ایم کیا کر رہی  ہے؟ہم کیمرے کے سامنے نہیں آتے،ہم چپ کرکے کام کرتے ہیں،چپ کر کے کونسا کام ہوتا ہے؟کام ہو رہا ہو تو سر چڑھ کر بولتا ہے،لوگوں نے پوچھا کہ خاتون ہوکر تنقید کاسامنا کیسے کرتی ہیں؟پنجاب آگے بڑھ رہا ہے،اس لئے تنقید ہو رہی ہے،کان بند کر کے ہماری نظر مقصد پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا مکان کے گرنے پر 10 لاکھ، آدھے مکان پر 5 لاکھ، مویشی کے نقصان پر 5 لاکھ روپے جبکہ کسانوں کو فی ایکڑ 20 ہزار روپے تک امداد دی جائے گی،سیلاب زدگان کے نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا اور کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالا جائے گا۔وزیراعلیٰ  نے سروے ٹیموں کو ہدایت کی کہ آپ کا کام صرف ڈیٹا اکٹھا کرنا نہیں بلکہ یہ ایک عبادت ہے،مشکل وقت میں دوسروں کے کام آنا سب سے بڑی نیکی ہے، 2200 سروے ٹیمیں،جن میں ریونیو،زراعت،لائیوسٹاک، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے نمائندے شامل ہیں،صوبے کے متاثرہ علاقوں میں بھیجی جارہی ہیں تا کہ نقصان کا درست تخمینہ لگایا جاسکے۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کئی اضلاع کئی کئی میٹر پانی میں ڈوب گئے،پنجاب کابینہ اور اداروں نے دن رات عوام کی خدمت کی،سیلاب میں گھرے عوام کی خدمت کرنے والوں کو عوام کی طرف سے شاباش،مریم اورنگزیب،خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،کاظم پیر زادہ،صہیب بھرت،رانا سکندر حیات اور عظمی بخاری کو شاباش دیتی ہوں،وزراء پانی میں گھرے مٹی پر بیٹھے رہے،سیلاب متاثرین کو کھانا ملنے تک خود نہیں کھایا،ٹینٹ ملنے تک کمروں میں نہیں گئے،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے دن رات کام کیا،شاباش دیتی ہوں،کمشنر،ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر،پولیس،سول ڈیفنس،ریسکیو 1122 نے 15،15گھنٹے کام کیا،آرمی اور نیوی کا بھی شکریہ اد اکرتی ہوں،لائیوسٹاک والوں نے جس طرح جانوروں کی حفاظت اور خدمت کی،سلام پیش کرتی ہوں،رانا سکندر حیات تھک کر چارپائی پر سو گئے،سب وزیروں کے جوتے کپڑے مٹی سے بھرئے ہوئے تھے،لوگ کہتے تھے کہ تجربہ کار وزراء لیں،میں نے کہا مجھے ینگ ٹیم چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا،جس میں 26 لاکھ افراد اور 22 لاکھ جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،پنجاب پہلا صوبہ ہے جس  نے تھرمل ڈرونز اور اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے متاثرین کی نشاندہی کی،لاکھوں لوگوں کو کھانا اور جانوروں کو چارہ فراہم کیا جبکہ طبی سہولیات کے لئے کلینک آن وہیل اور کلینک آن بوٹ کا بندوبست کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران عوام کو یہ پیغام ملا کہ ان کی وزیراعلیٰ ان کے ساتھ ہے،ہر لمحہ ان کی خدمت کے لئے وقف ہے۔وزیراعلیٰ نے سیلاب میں جان دینے والے افسران کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ وہ خوش نصیب لوگ ہیں جنہوں نے مصیبت میں دکھی انسانیت کی خدمت کو عبادت بنا دیا۔مریم نواز نے اپنے خطاب میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہنے پر پیرپگاڑا اور دیگر رہنماوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چند ماہ بعد یہ کہا جا سکے گا کہ سیلاب زدگان کا ہر نقصان پورا کیا گیا اور وہ دوبارہ آباد ہو گئے۔تقریب میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے ریلیف سرگرمیوں پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جبکہ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 27 اضلاع میں 47 لاکھ آبادی اور 24 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی، تاہم بروقت اقدامات کے ذریعے بڑے انسانی المیے سے بچا لیا گیا۔یہ اقدامات پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے ایک بڑے اور منظم ریلیف پلان کی عکاسی کرتے ہیں جو مستقبل میں متاثرین کی بحالی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز